ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو اپنی جوہری تنصیبات پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کی مرمت کی اجازت دے دی۔
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی نے آج ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق رفائیل گروسی کے دورہ کا مقصد ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی سے ملاقات میں انٹرنگ کیمروں کی مرمت کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم ایران آکر کیمروں کے میموری کارڈز تبدیل کرنے اور دیگر مرمتی کام کرے گی۔