امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے دوست اور اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے،ان کے منگیتر سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے۔
برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کیا۔
انہوں نے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس میں انہوں نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی اور ساتھ ہی مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی۔
انہوں نے لکھا کہ وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی تقریباً پانچ برس سے ہے۔
27 سالہ سیم اصغری ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے ، 12 برس کی عمر میں لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اب ایک کامیاب اداکار ہیں۔
سیم اصغری کی برٹنی اسپیئرز سے ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔