امریکا کے شہر نیو یارک میں واقع کوئینز ہسپتال سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ ہسپتال کی آخری 2 منزلوں پر پیش آیا تاہم ریسکیو کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے عملے اور مریضوں کو با حفاظت ہسپتال کی عمارت سے باہر نکالا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو دوسرے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔