بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پرشیئر کی گئی تصویر میں اُنہیں اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ خوبصورت لباس پہنے ہاتھوں میں ’فائٹنگ گلوز‘ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا ہیں۔‘
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’مضبوط ہونا خوبصورتی کی نئی تعریف ہے۔‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالورز رکھنے والی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا بیٹے اذہان ملک اور بہن انعم مرزا کے ساتھ نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔