نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گاڑی کے کاغذات یا دیگر دستاویز گھر بیٹھے تصدیق کروانے کی سہولت فراہم کر دی۔
نادراکی جانب سے بینکنگ سسٹم کےلئے انقلابی سہولت سامنے آ گئی۔ گاڑی کاغذات یاکوئی بھی دستاویز گھر بیٹھےتصدیق کی جاسکےگی۔
گھر بیٹھےانگھوٹوں کےنشان کی تصدیق بھی کی جاسکےگی۔
کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق کا عمل نادرا اور اسٹیٹ بینک نےشروع کیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ صارفین گھربیٹھےانگلیوں کےنشانات حاصل اورتصدیق کی جاسکتی ہے۔
سسٹم کا اجرا گورنراسٹیٹ بینک کے نادرا ہیڈکوارٹرز دورےکے موقع پر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی۔
اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔
نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔
درخواست گزار اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کرسکے گا۔