تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور تاجروں کے درمیان جمعہ کی چھٹی پر ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم کچھ مسائل پرمعاملات طے پا گئے ہیں ، آج رات جمعہ کو کاروبار کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں تاجروفد کی کمشنر اور صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں تاجر رہنما فیضان راوت نے کہا تاجر وں نے اپنے مسائل سے ناصر شاہ کو آگاہ کیا، جمعے کو کارروبار کی اجازت دی جائے، آپ تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
اس موقع پر تاجر رہنماعمران شیخ کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ صاحب تاجر آپ سےاچھی توقعات رکھتےہیں، آج شام 6 بجے تک تاجروں کیلئےخوشخبری کا امکان ہے ، حکومت مطالبات پر غور کرے ،کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز رات10بجے تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی