کراچی کے علاقے کلفٹن میں باغِ رستم کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے افتتاح کر دیا۔
باغِ رستم میں خوبصورت پھولوں والے پودوں کے گملے رکھے گئے ہیں جبکہ پارک میں نئی بینچز بھی لگائی گئی ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے باغ کی تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوبصورت باغ برسوں سے ویران پڑا تھا اور یہاں جا بجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے تھے جنہیں صاف کر کے باغ کی تزئین و آرائش کا کام کیا گیا۔
Bagh e Rustom has been reopened for public by KMC. This beautiful park had remained closed for years & was filled with garbage and debri which was cleared by Parks Department. Besides renovation, we have also developed a small field for planting vegetables #KarachiWorks pic.twitter.com/np5V72ppn8
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 8, 2021
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ باغ میں سبزیاں اگانے کیلئے بھی چھوٹا سا میدان تیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پارک افتتاح تو ہو گیا پر ابھی تک عوام کے لیے بند رکھا گیا ہے اور اوقات کار بتانے کے لیے کوئی اہلکار موجود نہیں .