پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث گزشتہ رات انتقال کرگئے۔
سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ ارسلان ممنون کے مطابق سابق صدر علیل تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔
خیال رہے کہ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما تھے۔