ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں آج سے میٹرو بس سروس بحال ہو گئی، گزشتہ کئی روز سے اسٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی۔
لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔
لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔
لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔
لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔