پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 400 روپے اور فی اونس 12 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 343 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 22 روپے ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کمی سے 1812 ڈالر پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 11 اگست کے بعد سے گزشتہ روز تک سونا 4 ہزار 800 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جبکہ آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ 1 لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر تھے جبکہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونا تقریبا 10 ماہ کی کم ترین سطح 1 لاکھ 2 ہزار روپے کا تھا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتےفی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سونے کے نرخ 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئے تھے