گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 24افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.17 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں تین لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں سات ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔