قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے عہدے چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے جس پر سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے تنقید کے سخت تیر چلاتے ہوئے کہا کہ ” دونوں بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں “۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کو ورلڈ کپ سکواڈ میں رکھنا چاہیے تھا اور وہاب ریاض کو لانا چاہیے تھا، اعظم خان آجاتے ہیں شعیب ملک نہیں آتے، سلیکشن سمجھ نہیں آتی ، ورلڈ کپ ہے پورا زور لگانا چاہیے تھا ، مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو ہونا چاہیے تھا ۔
ان کا کہناتھا کہ پی سی بی کا قصور ہے جو مصباح اور وقار کو لایا ، میر ے خیال میں مصباح کو پتا تھا کہ رمیز کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی ، مصباح اور وقار کو بھاگنا ہی کہوں گا ، مصاح میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں ، اسے ڈر کر بھاگنا کہتے ہیں ،مصباح اور وقار بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل مصباح الحق اور وقار یونس کی جانب سے عہدے چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا ۔ سابق ہیڈ کوچ کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مجھے اپنے اہلخانہ سے دور بائیو سیکیور ماحول میں کافی وقت گزارنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے میں نے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے