کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر خود کش حملہ ہوا جس میں تین افراد شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ۔
نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا کہ خود کش حملہ آور کا سر اور جسمانی اعضا مل گئے ، دھماکے کی جگہ سے مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔