امریکی صدر جوبائیڈن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنےکے جائزے کی نگرانی کریں۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بےگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارےگئے ہیں۔