کم سن کوہ پیما آمنہ شگری نے کوہ پیمائی کی دنیا میں تاریخ رقم کردی.
6400 میٹر بلند خوسر گنگ چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کرلیا،آمنہ شگری اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ بڑا کارنامہ سر انجام دے کر کامیاب فیملی ایکسپڈیشن کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے.
خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے اپنی کامیابی کو پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا ہے آمنہ شگری پہلی بار خوسر گنگ کی چوٹی سر کرنے گئی تھی اور پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئی مستقبل قریب میں وہ کے ٹو سر کرنا چاہتی ہے، آمنہ کا تعلق شگر کے علاقے حیدر آباد سے ہے اور نویں کلاس مئں پڑھتی ہے۔