صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے رہنماؤں نے پاکستان کو بے دردی سے نوچا ہے، ش لیگ کی نااہل اور نالائق وکیل عظمی بخاری اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں، عظمیٰ بخاری بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے سزا یافتہ بھگوڑے لیڈر کے سیاہ کارناموں پر نظر ڈالیں، ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ترجمانی کرتے کرتے عظمیٰ بخاری کا دماغ چل گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری دن میں خواب دیکھنے کی مریضہ بن چکی ہیں، عظمیٰ بخاری کا دن جھوٹ سے شروع ہوتا ہے اوررات بھی جھوٹ پہ ختم ہوتی ہے، نالائق ترین وکیل عظمی بخاری کی اپنے بھگوڑے لیڈر اور ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ریکارڈ کرپشن پر زبان گنگ ہو جاتی ہے، بہتان طرازی کرنے والی عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت پر بوکھلا چکی ہے اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کر رہی ہیں۔