راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر شاباشی دی گئی ہے۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر علی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا گولڈ میڈل چُومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
Shabash #HaiderAli.
Allah aur kamyaabiyaan de. pic.twitter.com/WHvcfV77Xb— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 3, 2021
سابق فاسٹ بولر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شاباش! حیدر علی۔‘
اُنہوں نے حیدر علی کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! تمہیں اور کامیابی دے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔