کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز موسلا دھار بارش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، ملیر، ایئر پورٹ گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی ، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے۔
کراچی کو صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں نے اپنی آغوش میں لے رکھا تھا۔