صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعصب پر مبنی پالیسیوں سے بھارتی چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایوارڈز تقریب ہوئی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معشیت درست سمت میں گامزن ہے حکومت کی پالیسیوں سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی ترقی اور برآمدات میں کردار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام ہمسایوں سے تعلقات خراب کیے ہیں، مودی کا نظریہ انتہا پسندی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔