سندھ حکومت نے وال چاکنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور جعلی عاملوں کےخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
کراچی کی سڑکوں پر وال چاکنگ کرنے والوں کو تین سےچھ ماہ سزا و جرمانہ ہوگا۔
شاہراہوں دیواروں پر سیاسی نعرے لکھنے تشہیری مواد لکھنا قابل سزا جرم ہوگا۔
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت حاصل اختیارات پر کاروائی ہوگی۔
وال چاکنگ پر پابندی کے لئے سٹی کونسل کراچی کی قرارداد بھی منظور کرائی جائےگی۔