پنجاب میں نو ویکسین، نو سروس فارمولا کے تحت ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پیٹرول نہیں ملے گا۔
لاہور سمیت پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو ٹرانسپورٹ میں جگہ نہیں ملے گی۔ ایسے افراد کو ریسٹورنٹ میں کھانا اور ہوٹل میں بُکنگ بھی نہیں ملے گی۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے پانچ ہزار لیسکو ملازمین کی تنخواہ روک لی اور تنخواہوں کی ادائیگی ویکسین لگوانے سے مشروط کردی۔
دوسری جانب کورونا سے بچاؤ اور اسکے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے ملک میں ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد کم کر کے سترہ سال کردی ہے۔