گزشتہ شب امریکی فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ سے انخلا مکمل کیا اور یوں 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔
امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹرز اور دیگر فوجی سازو سامان کو ناکارہ کیا تاکہ وہ طالبان کیلئے قابل استعمال نہ رہیں۔
امریکی فوج سازو سامان کے علاوہ فوجی کتے بھی کابل ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی ہے جس پر اسے جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
امریکا میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں مرنے کیلئے کابل چھوڑ آئی ہے۔