پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 95 ہزار 165 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سونے کی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالرز کمی سے 1813فی اونس ہوگیا۔