وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، SAPM ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA), چیئرمین نادرا ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے ، اوراکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہافتتاح کے لیے تیار ہو گی۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جلد از جلد سروس کے آغاز میں تمام رکاوٹوں کو دور کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس ہیلپ لائن کے اجراء سے ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ جرائم کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔