وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے والد کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
نرمین نے والد کے ہمراہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، تصویر کے کیپشن میں نرمین نے لکھا کہ ’براہِ کرم میرے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔‘
People pls pray for baba’s speedy recovery🙏🏻 pic.twitter.com/jtUJkka8jg
— Narmeen Saeed Ghani (@NarmeenGhani) August 28, 2021
یاد رہے کہ سعید غنی گزشتہ اتوار سے ڈینگی کے باعث تیز بخار، سر درد اور جسم میں شدید درد کا شکار ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ طبیعت کی شدید ناسازی کے باعث وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔
Keep him in your prayers🙏🏻 https://t.co/L3zEI00bzU
— Narmeen Saeed Ghani (@NarmeenGhani) August 26, 2021