عالمی وباء کی چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر صوبہ سندھ میں نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ ، تمام کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 15ستمبر تک کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک نہ لگوانے والے پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، وین اوراسٹاف ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرسکیں گے۔
اسکے علاوہ 30ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں سے وابستہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی بغیر کورونا ویکسین سفر پر پابندی ہوگی اور 15ستمبر کے بعد ملازمین کو لانے لے جانے والی گاڑیوں میں بغیر ویکسین سفر نہیں کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ 15اکتوبر کے بعد موٹروے پر بھی بغیر کورونا ویکسین سفر پر پابندی ہوگی۔