طالبان کے اسپیشل ’بدری 313‘ اور ‘فاتح’ یونٹس کے دستے رات گئے کابل ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے۔
طالبان کے نشریاتی ادارے الہجرۃ کے مطابق طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل دستوں نے کابل ائیرپورٹ کے اندر چند مقامات پر پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں۔
طالبان رہنما عبدالحمید حماسی کے مطابق کابل ائیرپورٹ کے فوجی حصے کے تین اہم مقامات امریکی فوج نے خالی کردیے ہیں جس کے بعد طالبان کی اسپیشل فورس کے دستوں نے وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
خیال رہے کہ طالبان سے معاہدے کے تحت امریکا اور دیگر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے۔