جماعت اسلامی پاکستان کی سینئر رہنما عائشہ سید نے کہا ہے کہ آج بھی مسئلہ کشمیر پر ہمارا مظبوط مؤقف ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں یوم تاسیس کے موقع پرعائشہ سید کا کہنا تھا کہ پاکستان جماعت اسلامی قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں اسلامی نظام کے لیے مصروف عمل ہے، جماعت اسلامی ایک فکری اور انقلابی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک نظریاتی تحریک بھی ہے۔
عائشہ سید کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گذشتہ 80 سال سے پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے افراد اور معاشرے کی تعمیر کا کام کر رہی ہے،جماعت اسلامی ایک عالمگیر اسلامی تحریک ہے، جماعت اسلامی پاکستان میں اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کے طور نافذ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر گوشے میں قرآن و سنت کی تعلیمات کا نفاذ جماعت اسلامی کی اولین ترجیح رہا ہے ۔