کراچی میں سرکلر ریلوے ٹرین سروس کو پچھلے برس جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا۔ ابتدا میں 4 ٹرینیں چلائی گئی تاہم اب صرف 2 ٹرینیں چل رہی ہیں۔ میر پور خاص جانے والی ٹرین کو ہی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کا نام دے دیا گیا۔سٹی اسٹیشن سے سرکلر ٹرین کے روانہ ہونے کا وقت پہلے 5 بجے شام رکھا گیا تھا جس کے بعد اس کو سوا 5 بجے کردیا گیا تاہم اب یہ ٹرین 5:45 پر روانہ ہوتی ہے۔
مقررہ مقامات کے علاوہ بھی ٹرین کو کئی جگہوں پر روکا جاتا ہے جس سے سفر مزید طویل ہوجاتا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے جو فاصلہ 40 منٹ میں طے ہوتا تھا وہ اب پونے دو گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔