مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھجوایا ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ذرائع مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کراچی کے بعض عہدیداروں اور کارکنوں کے رویے پر استعفیٰ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے، ان تمام وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔