عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہو گیا تاہم پاکستان میں اس میں استحکام رہا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر (1800 روپے) اضافے کے ساتھ 1792 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا مستحکم رہا۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 500 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 93 ہزار 879 روپے پر برقرار ہے۔