پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24972 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1124973 ہے۔
Statistics 23 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 53,881
Positive Cases: 3772
Positivity % : 7.0%
Deaths : 80— NFRCC (@NFRCCofficial) August 23, 2021
تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس سے 22،22، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے 3 ، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا کورونا سے 25 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24972 ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 6612، بلوچستان میں 335، خیبرپختونخوا میں 4797 ، آزاد کشمیر میں 680،اسلام آباد میں 851، گلگت بلتستان میں 170، پنجاب میں 11527 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 22 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11527 ہوگئی ہے۔