اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کی سرحدی علاقہ تھا۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔