قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسٹائلش بیٹر بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔