ڈالر کے ریٹ پر کیپ ختم ہونے کے بعد آج پہلے دن اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی سوا 2 روپے مہنگی ہوکر 243 روپے کی ہوگئی۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 240 روپے 75 پیسے تھی۔
آج انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر 49 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز ڈالر کے بھاؤ پر لگے کیپ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز کا یہ قدم ڈالرکی بلیک مارکیٹ منتقلی روکنے کیلئے تھی۔ ایکسچینج کمپنیز نے بلیک مارکیٹ کے مساوی ریٹ فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
ڈالر کیپ ختم ہونے کے پہلے کاروباری روز ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اسٹیٹ بینک میں اجلاس تھا۔ اجلاس سے قبل سوشل میڈیا پر 252 روپے کا ایک ڈالر ہونے کی قیاس آرئیاں جاری رہیں۔