اسلام آباد۔17 جنوری، 2023۔۔ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر اورویون گروپ کی کمپنی، جاز نے ملک میں خواتین کی پہلی سرکاری جامعہ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات کے لیئے ڈیجیٹل پاکستان فیلوشپ پروگرام متعارف کروا دیا ہے۔ فیلوشپ کو نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی پر جدت کے بارے میں جاننے کے لیے خاص طورپر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو تکنیکی بصیرت سے آراستہ کرے گااور انہیں ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر مبنی تخلیقی معیشت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔
قبل ازیں جاز نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں بھی اسی مقصد کے لیے اپنے فیلوشپ پروگرام کا آغاز کیا تھا۔
اس حوالے سے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جاز اور یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ انڈسٹری اکیڈمیہ کی یہ شراکت داری پاکستان میں جدت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے جاز کے عزم کا اظہار ہے۔یہ فیلوشپ پروگرام،شریک طلبا کو ٹیکنالوجی کی باریکیوں کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،”پاکستان میں ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو با اختیار بنانا جاز کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایسے اقدامات کیئے جائیں جس سے خواتین کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ملک میں ٹیکنالوجی سے منسلک شعبے میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب ملے گی۔“
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اورجازکی یہ شراکت داری ٹیلی کام کمپنی کے قومی ترقی اور ڈیجیٹل شمولیت کو تیز کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس فیلوشپ پروگرام کے ذریعے،جازاقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں کی تکمیل کے لیے اہم کردار ادا کررہاہے جن میں ہدف نمبر پانچ، صنفی مساوات،ہدف نمبر نو، صنعت، جدت اورانفراسٹرکچر جبکہ ہدف نمبر دس، عدم مساوات کاخاتمہ شامل ہیں۔