نیپال میں طیارہ حادثے کے ہولناک کا مناظر مسافر کی فیس بک لائیو میں قید ہو گئے۔
نیپال میں کھٹمنڈو سے اڑان بھرنے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ۔ طیارے میں پرواز کے دوران آگ گئی جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
مسافر طیارے میں72 افراد سوار تھے جن میں سے70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے باقی دو افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
طیارے میں سوار بھارتی مسافر سونو جیسوال لینڈنگ سے قبل فیس بک لائیواسٹریمنگ کے ذریعے لینڈنگ کے مناظردکھا رہے تھے۔
https://twitter.com/AhmedKhabeer_/status/1614874895909027842?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1614874895909027842%7Ctwgr%5Ebb739f95ce293c624e5586724b9b40e67d665c1e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F423396%2F
اچانک زوردار دھماکے کے ساتھ چیخ و پکار کی آوازیں سنی گئیں اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ ہولناک مناظرفیس بک لائیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر دیکھے گئے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔