پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے درمیان برسبین میں پہلا ون ڈے میچ جاری ہے اور قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔
برسبین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے ہیں۔
پاکستان کی ندا ڈار 59 رنز بناکر سر فہرست رہیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
میگ لیننگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔