کراچی،10جنوری،2023: پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والے صف اول کے ادارے،ڈاؤلینس نے حبیب میٹرو بینک لمٹیڈ (ایچ ایم بی ایل) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ ڈاؤلینس کے سپلائرز اور کنٹریکٹرز سپلائی چین فنانس (SCF) کے ٹرانزیکشنز باآسانی انجام دے سکیں۔اس تعاون کا مقصد ڈاؤلینس کے وینڈرز کو حبیب میٹرو کے CashNow® پلیٹ فارم کے ذریعے انوائس فنانسنگ حاصل کرنے کا اختیار فراہم کرنا ہے۔
CashNow® پورٹل ایک باسہولت ذریعہ ہے جو وسائل سے بھرپور کمپنیوں کے وینڈرز اور کنٹریکٹرز کو سپلائی چین فنانس کی ٹرانزیکشنز انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔لہٰذا،ڈاؤلینس کے وینڈرز سپلائی چین فنانس کی ٹرانزیکشنز آسانی سے انجام دینے کے لیے ایچ بی ایم فنانسنگ کی سہولت حاصل کر کے اپنی انوائسز کے ذریعے زبردست فوائد حاصل کر سکیں گے۔
اس بارے میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،عمر احسن خان نے کہا:”میں حبیب میٹرو بینک کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا،جس نے پاکستان بھر میں کاروبار کو آسانی سے ترقی دینے کے لیے ڈاؤلینس کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی۔ہم اپنے وینڈرز اور کنٹریکٹرز کی معاونت اور کاروباری صلاحیت بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، جو ہماری جدید پروڈکٹس کے معیار میں اضافہ کرنے اورڈاؤلینس کو پاکستان میں ایک ٹیکنالوجی لیڈر کی حیثیت سے پائیدار ترقی کے ساتھ مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔حبیب میٹرو بینک کے ساتھ اس تعاون کا مقصد اپنے کنٹریکٹرز کی مالی اور کاروباری ضرورتیں پورا کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔“
ڈاؤلینس،آرچلک (Arcelik) کا ایک کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، جو یورپ میں دوسرا بڑا مینوفیکچرر ہے۔ ڈاؤلینس اپنے کاروباری ساتھیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت اور حل فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ ہم پاکستان میں صارفین کی ابھرتی ہوئے ضروریات کو پورا کرتے ہیں اوردیگر ممالک کو اپنی اعلیٰ معیار مصنوعات برآمد کرتے ہیں۔ڈاؤلینس کی ایوارڈ یافتہ ٹیکنالوجیز 55فیصد سے زیادہ توانائی کی بچت کرنے کے علاوہ طویل مدتی پائیداری کا وعدہ کرتی ہیں۔“
حبیب میٹروبینک پاکستان کا ایک معروف مالیاتی اور حبیب بینک اے جی زیورخ کا ذیلی ادارہ ہے۔جس نے چار براعظموں کے دس ممالک میں مضبوط ترین آپریشنز قائم کیے ہیں۔ حبیب میٹرو بینک کی پاکستان کے 198 شہروں میں 498 شاخوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔