چین نے کورونا پابندیوں پر جنوبی کوریا کے لیے قلیل مدتی ویزوں کا اجراء معطل کر دیا۔
چینی سفارتخانے کے مطابق کورین باشندوں کے لیے شارٹ ٹرم ویزا کا اجراء معطل کیا جا رہا ہے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پر داخلے کی امتیازی پابندیاں ختم ہونے پر ویزا اجراء شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چین نے 3 سال کی پابندی کے بعد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چین آنے والوں کو اب قرنطینہ میں نہیں جانا ہو گا، چین آنے والوں کو 48 گھنٹوں کے اندر کروایا جانے والا منفی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہو گا۔