عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہو گیا، جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1871 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی معمولی کمی ہوگئی۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 693 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2070 روپے اور 1774 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہی۔