گزشتہ روز 5200 روپے کی بڑی کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 493 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 839 ڈالر فی اونس ہے۔