نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کپتان ہوں گے۔
ٹیم میں حارث روف، حارث سہیل، کامران غلام شامل کیے گئے ہیں، جبکہ فخر زمان، امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
🚨 Pakistan squad for the three-match ODI series against New Zealand 🚨#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/XIULDIB8A0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2023
محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، طیب طاہر، اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل ہیں، اور شاہنواز دھانی ،محمد حسنین اورشان مسعود کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ ایک پیج کا مطلب ہر فیصلہ میں ایک ہونا ضروری نہیں ہے، ہماری الگ الگ ذمہ داریاں ہیں، وہ الگ الگ لے کر چلیں گے.
انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ٹیسٹ میں پرفارم کر رہا ہے ٹی 20 میں پرنہیں کرتا تو اسے نکال دیا جاتا ہے، کپتان کو تمام آپشنز دے رہے ہیں، جب وہ ٹیم بنائیں گے سب کھلاڑی اس وقت کھیل چکے ہوں گے، کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی ملنا چاہیے، لیکن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل شروع ہونے سے 10 دن پہلے سب کو فری ہونے کا کہا ہے، پہلی پچز سے یہ بہتر نظر آئی ہے، اچھے باؤنسی ٹریکس ہونے چاہییں۔
ایسی پچز پر ہم دنیا کی کبھی بھی فر سٹ، سیکنڈ ٹیم نہیں بن سکتے، اسامہ میر کی تگڑی فارم ہے، جس نے اچھا کام کیا ہے اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے، اچھی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احمد شہزاد کو ہم نہیں بھولیں گے، کرکٹ اکیڈمیز میں 9،9 ماہ سے کام نہیں ہورہا تو ان کا کیا کرنا ہے۔