خانہ کعبہ میں برف باری ہونے کی ویڈیو پر سعودی حکام کا بیان

سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں برفباری کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر اب سعودی حکامت کی وضاحت سامنے آ گئی ہے اور اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ایڈٹ کر کے شیئر کیا گیا اور کہا گیا کہ مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ برفباری ہورہی ہے ، یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پرشیئر ہونے لگی تاہم اس 28 سکینڈل پر مشتمل کلپ کو اب فیک قرار دیدیا گیاہے ۔

حرمین شریفین نے اپنے ٹویٹر کے آفیشل پیج پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا ہے کہ مکہ میں برفبار ی ہو رہی ہے ، وہ دراصل جعلی ہے ، یہ بیان ” نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر “ کی جانب جاری کیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں