پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا حکومت کی تبدیلی سے بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہوتا ہے، عمران خان کی حکومت کے بعد رمیز راجہ کو خود ہی چلے جانا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا رمیز راجا کے دور میں ہر بندہ دکھی دکھائی دیا، بورڈ ملازمین، فرنچائز مالکان سمیت ان کے ساتھی کھلاڑی بھی دکھی دکھائی دیے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ٹیموں کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ 200 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی، رمیز راجا کا رویہ ون مین شو رہا ہے جسے وہ خود بھی تسلیم کرتے رہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نجم سیٹھی ڈپارٹمنٹ کرکٹ بحال کرنا چاہتے ہیں جس سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا، رمیز راجا کے پاس کام کرنے کا موقع تھا اب نجم سیٹھی کو کام کرنے دیں۔