لاہور میں سی آئی اے پولیس نے 71 سالہ وزیر خاں کو ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے الزام میں شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا اور وزیرخان کو سی آئی اے کوتوالی کی حوالات میں رکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ لاہور میں پولیس نے مینار پاکستان واقعے کے الزام میں معمر شخص کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔
معمر شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور 14 اگست کو گھر پر ہی موجود تھے لیکن پھر بھی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی، بدتمیزی اور دست درازی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے اب تک 100 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔