نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں‌شامل نہ ہونے پر میر حمزہ نے دلبرداشتہ ہو کر کیا کہا؟

پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں نام نہ آنے کے بعد ٹوئٹر پر قرآنی آیت شیئر کی۔

ٹوئٹر پر میر حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ ہے کہ ’اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے‘۔

کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ پر کسی قسم کا کیپشن نہیں لکھا گیا۔

میر حمزہ کی ٹوئٹ کے بعد صارفین سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا جا رہا ہے اور صبر کی تلقین کی جا رہی ہے۔

صحافی فرید خان نے ٹوئٹ پر جواب میں لکھا ‘حوصلہ رکھیں، آپ کا وقت آئے گا، انشاء اللہ’۔

اسپورٹس اینکر سویرا پاشا نے ٹوئٹ میں لکھا ‘مضبوط رہیں حمزہ، انشاءاللہ آپ کا وقت آئے گا’۔

حمزہ میر نامی صارف نے کہا ‘شاباش میرے چیتے، چاہے جتنی مرضی ناانصافی ہو، محنت کرو، انشاء اللہ پھل ملے گا’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، قومی اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جب کہ کامران غلام کو بھی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں