پاکستانی نزاد انگلش باؤلر ریحان احمد نے ڈیبیو پر ہی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ریحان احمد ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔

ریحان احمد نے 18 سال 126 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لیں، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے پاس تھا۔

پیٹ کمنز نے 18 سال 193دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ شاہد آفریدی نے 18 سال 235 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

ریحان احمد نے کراچی ٹیسٹ میں 48 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں