پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، کس نے کس کو لیا؟

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی ڈرافٹنگ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ تقریب کراچی میں ہوئی۔ پی ایس ایل کی 6 ٹیموں نے پلاٹینیم کیٹیگری سے ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں پشاور زلمی نے بھنوکا راجہ پکسا کا انتخاب کر لیا جبکہ کراچی کنگز نے آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےانگلش بیٹر الیکس ہیلز کا اور لاہور قلندرز نے فخر زمان کو لے لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سری لنکن اسپنر ہسارنگا کو چنا اور ملتان سلطانز نے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا۔

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 8واں سیزن 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں