اسلام آباد،13 دسمبر2022: بحرین میں عرب انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی عہدے دار،انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس کی میزبانی نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر(NCSC) نے کی تھی جبکہ اس کی سرپرستی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ نے کی۔
ہواوے کی چیف گلوبل امپیکٹ آفیسر اور سینئر وائس پریذیڈنٹ آف گلوبل گورنمنٹ افیئرز،افکے شارٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائبر سیکیورٹی کے قیام،تعاون اور متفقہ معیارات پر روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ مصنوعات کو لاحق خطرات اور آپریشنل خامیوں کو مضبوط معیارات اور ضابطوں کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے OIC-CERT 5G سیکیورٹی ورکنگ گروپ کی کوششوں کو سراہا،جس کا5G سیکیورٹی فریم ورک ایک ایسی منظم اور عمیق دفاعی سوچ فراہم کرتا ہے جسےICT کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کانفرنس میں انڈسٹری پروفیسرز اور ریگولیٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنھوں نے سائبر سیکیورٹی اور پرائیویسی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وسیع مشترکہ کوششوں پر تبادلہ ء خیال کیا۔GSMA اور 3GPP کی طرف سے حال ہی میں مشترکہ طور پر جاری کردہ NESAS/SCAS فریم ورک،سائبر خطرات کو دور کرنے میں کاملیت کا اظہار کرتا ہے۔ اس کی بنیاد انڈسٹری کے تجربے پر ہے اور یہ پراڈکٹ سیکیورٹی کے تخمینوں کے لیے ایک واضح سرٹیفکیشن فریم ورک مہیا کرتا ہے۔